• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار،جج کو ہٹانے ،وکلا کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے تعمیر شدہ وکلاءچیمبرز گرانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ طاہر محمود کو فوری طور پر ہٹانے، وکلاء کیخلاف مقدمات واپس لینے،ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،گذشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کا ہنگامی مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین ذوالفقار علی عباسی ، ممبران سید قمر حسین شاہ سبزواری ، راجہ محمد علیم خان عباسی ، نصیر احمد کیانی ، عادل عزیز قاضی ، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار چوہدری محمد حسیب ، نائب صدر عمران شوکت راؤ ، سیکرٹری سہیل اکبر چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار احمد باجوہ ، اسلام آباد بار کے صدر فرید حسین کیف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔عہدیداروں نے چیمبرز گرانے اور وکلاءکے ساتھ بدتمیزی کیخلاف آج اسلام آباد بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین