• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر دھن بجا کر سب کو حیران کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شاہ برطانیہ چارلس سوم نے بچپن کی یادیں تازہ کردیں، گاجر سے بنی بانسری پر ’ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار‘ بجا کر سب کو حیران کر دیا۔

لندن کے ونڈسر کیسل میں موسیقی سے وابستہ افراد کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

لندن ویجیٹیبل آرکسٹرا کی جانب سے کنگ چارلس کو گاجر سے بنا ریکارڈر پیش کیا گیا جس سے کنگ چارلس نے ’ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار‘ کی دھن بجاکر سب کا دل موہ لیا۔

76 سالہ شاہ چارلس نے گزشتہ روز کمیونٹیز میں موسیقی کا جشن منانے کے لیے استقبالیہ کا انعقاد کیا تھا جہاں انھوں نے یہ دھن بجائی۔ 

انھوں نے اپنے کزن شہزادہ رچرڈ (ڈیوک آف گلوسٹر) اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اس تقریب کی میزبانی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید