ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔
ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائی جانے والی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور نہیں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ساری پارٹی کا فیصلہ تھا ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔