قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت علی یوسف زئی کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں ایم این اے سردار جعفر خان لغاری اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللّٰہ زہری کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔
سابق وزیر پیداوار منظور احمد وٹو کے خلاف نیب انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔