• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے رقم منظور

پشاور میں  بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کے  معاملے پر سیکریٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق  راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

سکریٹری آرکیالوجی نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 685 روپے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جلد گھروں کی خریداری کے لیے رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی، ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔

تازہ ترین