• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھی دانہ خواتین کی صحت کیلئے مفید ہے

صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ اور میتھی سبزی مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں وائرل بیماریوں سمیت کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اکثر و بیشتر گھروں میں میتھی دانہ کی افادیت معلوم نہ ہونے کے سبب اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانے کی 100 گرام مقدار میں 323 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

میتھی دانہ میں موجود وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے ۔

اسی طرح میتھی دانہ کے 100 گرام میں 17 فیصد کیلشیم، 5 فیصد وٹامن سی، 186 فیصد آئرن، 30 فیصد وٹامن بی 6 اور 47 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔

میتھی دانہ کا استعمال صحت اور کوبصورتی میں اضافے کے لیے یکسر مفید ہے:

غذائیت سے بھر پور میتھی دانہ سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی دانہ میں خواتین کے مختلف مسائل کا حل موجود ہے،  اس کے باقاعدگی کے استعمال سے خواتین کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، کمسن عمری میں خواتین کے ہارمونز کے مسائل کے لیے بھی میتھی دانے کا استعمال نہایت مفید ثات ہوتا ہے۔

خاص کر دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے میتھی دانہ ایک دوا کی سی حیثیت رکھتا ہے، مزید میتھی دانہ موسمی وائرل بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے میتھی دانے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

صاف جلد کے لیے میتھی دانے کا استعمال 

کیل مہاسوں اور ایکنی سے نجات کے لیے مارکیٹ میں با آسانی سستے داموں دستیاب میتھی دانہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح اٹھ کر پانی سے میتھی دانے کو الگ کر لیں اور مزید پانی شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں، اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو کپڑے کی مدد سے چھان لیں۔

اب اس پانی میں روئی کو گیلا کر کے دانوں پر لگائیں، یہ عمل دن میں دو مرتبہ ضرور دہرائیں، اس ٹوٹکے سے کیل، مہاسوں اور ایکنی سے نجات مل جائے گی۔

اضافی پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ریفریجریٹر میں محفوظ کر لیں۔

موٹاپے سے نجات کے لیے

ماہرین کے مطابق ہارمونز کی بے قاعدگی کے سبب موٹاپا خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ موٹاپے کے سنگین اثرات بھی خواتین میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، موٹاپے اور زائد وزن کے شکار افراد روزانہ 3 مرتبہ صرف 350 ملی گرام میتھی دانہ کا استعمال شروع کر دیں، یہ عمل 2 سے 6 ہفتوں تک بلا ناغہ جاری رکھیں۔

اس عمل سے جسمانی اضافی چربی کم ہونے لگے گی، میتھی دانہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے جس کے سبب جلد بھوک کا احساس نہیں جاگتا اور وزن قابو میں رہتا ہے۔

بالوں کی خوبصورتی کے لیے میتھی دانے کا استعمال 

روکھے اور بے جان بالوں کے لیے مہنگے شیمپو کے بجائے سستے سے  میتھی دانے کے 4 چمچ لیں اور اسے کھوپرے کے 2 کپ تیل میں ڈال کر 2 سے 3 ہفتوں کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس تیل سے کم از کم ایک ہفتے میں  2 سے 3 بار سر پر مالش کریں، اس عمل سے بال چمکدار ہونے کے ساتھ جاندار اور سلجھے ہوئے نظر آ ئیں گے۔

تازہ ترین