• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صدر پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں وفاقی وزیر امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے شرکت کی جبکہ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد علی زیدی اور ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔

انھوں نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان میں فورجی 4G کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے فنڈز جلد مہیا کریں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آن لائن تعلیم کے حصول میں مشکلات دور  کرنے کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر جلد تعمیر کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے گلگت بلتستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین