• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کی دوسری ویکسین کے نتائج مثبت آئے ہیں، پروفیسر سعید خان

پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ چائنا کی دوسری ویکسین ’کین سینوبائیو‘ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین ’کین سینوبائیو‘ 60 سال سے زائد عمرکے لوگوں کو بھی لگائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے لیے کسی خاص درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہے، پاکستانی ماحول کے مطابق کولڈ چین مینجمنٹ با آسانی کی جاسکتی ہے۔

پروفیسر سعید خان نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو شامل نہیں کیا گیا، ویکسین اب بھی 18 سال سے کم عمر بچوں کو نہیں لگائی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا واحد حل صرف اور صرف ویکسین ہے۔

تازہ ترین