• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: KPK میں 65 امیدواروں نے فارمز حاصل کر لیے

خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں 65 سے زیادہ امیدواروں نے فارمز حاصل کر لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین فارم حاصل کرنے والوں میں لیاقت ترکئی، محسن عزیز، شاہ خالد، ذیشان خانزادہ اور ساجد نواز شامل ہیں۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ جی گل آفریدی ،تاج محمد، حاجی ہدایت اللّٰہ، زبیر علی اور نیک محمد خان نے بھی کاغذاتِ نامزدگی کے فارمز حاصل کر لیئے ہیں۔

تازہ ترین