• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر  اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بےحد افسوس ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام شہداء کے اہل خانہ کے صبر و استقلال وجرات کو میرا سلام ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔

تازہ ترین