بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابل کو امید ہے کہ وہ بھی اپنے نامور والد کی طرح فنی دنیا میں آئیں گے، ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس پر ایوارڈز بھی جیتیں۔
انھوں نے اس حوالے سے عرفان خان کے بہت سے فلم فیئر ٹرافیز کی تصاویر کو یکجا کرکے اس پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
انھوں نے انسٹا گرام پر یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اسے شیئر کریں۔ امید ہے کہ میرے لیے جگہ بنائیں گے۔
اس ویڈیو میں چار ٹرافیز ایک شیلف پر رکھی نظر آرہی ہیں، اور ان کے درمیان میں خالی جگہ ہے، اور ایک شخص کا ہاتھ (غالباً بابل کا ہاتھ ہے) سینٹر پوائنٹ کو ٹیگنگ کرتا نظر آرہا ہے۔
یاد رہے کہ عرفان خان نے یہ ایوارڈز فلم حاصل، لائف ان اے میٹرو، پان سنگھ تومر اور ہندی میڈیم میں مختلف کیٹگریز میں جیتے تھے۔ عرفان خان کا گزشتہ برس اپریل میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔