آپ آف لائن ہیں
منگل29؍شعبان المعظم 1442ھ 13؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ویڈیو میں آنیوالے ارکان کے ووٹ سے کامیاب سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب جو شہادتیں موجود ہیں اس کے لحاظ سے دیکھیں گے، جتنی تفصیل سے اب یہ ویڈیو آئی ہے پہلے اتنی تفصیل سے نہیں تھی۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنیوالے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالے سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے، کیس شروع کرنے کیلئے ویڈیو ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا جس طرح ڈٹ کر بات کرتے ہیں سینیٹ میں ایساشخص چاہیے،  بلوچستان سے عبدالقادر پی ٹی آئی اور  بی اے پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں بی اے پی اور تحریک انصاف کاالائنس ہے، عبدالقادر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے، آج کی پوزیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید