• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنیکی پوری کوشش کی، شیخ رشید کا الزام

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنیکی پوری کوشش کی،جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔

الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان نے کل گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کا اضافہ کر دیا اور صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ہماری ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔

پمز کے ڈاکٹروں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے علاوہ پمز کے ڈاکٹروں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔

تازہ ترین