• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، گرفتار چار وکلاء کی ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، گرفتار چار وکلاء کی ضمانت مسترد 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار چار وکلاء کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے چار مزید وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔ جمعہ کو نوید ملک‘ ظفر علی‘ نازیہ بی بی اور شیخ شعیب کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ کیا کالے کوٹ والے دہشتگرد ہیں‘ وکیل نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق اس عدالت کو یہ دیکھنا ہوگا 7ATA اس پر لگتا ہے کہ نہیں‘ وکیل سہیل اکبر چوہدری نے کہاکہ یہ عدالت ہم سے بہتر جانتی ہے کہ کون سی دفعہ لگانا چاہئے‘ میں وہاں پر موجود تھا جو اس مظاہرے میں نہیں تھے ان کو کسے اٹھایا جاسکتا ہے‘ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سب کو جیل سے باہر نکالا جائے‘ ہم اس کے مستحق ہیں کہ ہمارے لوگ جیل سے باہر ہوں‘ چوہدری شفقات ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم اس سب معاملے کی معذرت کرتے ہیں۔

تازہ ترین