• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ملک کو سرسبزوشاداب بناناچاہتے ہیں‘کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کاکڑ اورڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی نے کمشنر آفس میں وزیر اعظم عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے حوالے سے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے پودا لگا یااس موقع پر کنزرویٹر آف فاریسٹ کوئٹہ سول ڈویژن و پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نیاز خان کاکڑ پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فایسٹری بلوچستان علی عمران اور ڈی سی فاریسٹ کوئٹہ فواد صدیقی بھی موجود تھے کمشنرنے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس کی عملی تعبیر کے لئے حکومت بلوچستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے اور حکومت پاکستان اسی پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے کوئٹہ میں شجر کاری مہم کے دوران کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں گے جو کوئٹہ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔
تازہ ترین