• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،تین پولیس اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست

پشاور(نیوز رپورٹر) تاج آباد بورڈ بازارپشاور کے رہائیشی نے پولیس کیجانب سے مسلسل ذہنی ٹارچر کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر ٹاون پشاور کے ایک رہائیشی اور ایس پی کینٹ اور دیگر تین پولیس اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی کیلئے 22اے کی درخواست عدالت میں دائر کردی ۔ عدالت نے اگلی سماعت پرمتعلقہ پولیس افسران سے جواب طلب کرلیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے بورڈ بازار کے رہائیشی کیجانب سے دائر 22اے درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایس پی کینٹ ، آر آر ایف ڈپٹی کمانڈنٹ آفس کوہاٹ روڈ پشاور ،ایس آئی پشتخرہ تھانہ نے فریق اول محمد علی محلہ افضل آباد ٹاون پشاور کےساتھ ملکر سا باز کی ہے اور درخواست گزار کو ذاتی ملازم کے ایک سول مقدمے میں مسلسل ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں ۔پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے لہذا عدالت مذکورہ پولیس اہلکاروں کےخلاف پولیس کے اعلیٰ حکام کو قانونی کارروائی کےلئے احکامات جاری کرے۔
تازہ ترین