• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا : گدھا ریڑھیوں کی ریس کے دلچسپ مقابلے


سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں گدھا ریڑھیوں کی ریس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔



سرگودھا کی تحصیل چھوٹا ساہیوال میں ہونے والے ان منفرد مقابلوں میں بنے سنورے گدھا ریڑھیوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ملک جاوید کے گدھا ریڑھی نے یہ دلچسپ ریس جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گدھا ریڑھی کے ان مقابلوں میں جیتنےوالوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی جبکہ شائقین اس دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

تازہ ترین