• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا تو پہلے سے سماجی دوری کی عادی تھیں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دنیا میں رائج نئی عادت کو پہلے سے اپنانے کا انکشاف کردیا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی دو تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ثانیہ مرزا جو آج کل بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ہیں، نے دو تصاویر ’فیکٹ‘ کے مختصر سے پیغام کے ساتھ شیئر کی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ڈھلتے سورج کی پوٹریٹ ہے۔

جینز اور بلیو کلر کی ٹی شرٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے مداحوں کے لیے خوبصورت تصاویر کھنچوائی ہیں، ان میں سے ایک تصویر میں وہ شرارتی انداز میں آنکھ مار رہی ہیں اور اپنی زبان دانتوں تلے دبا رکھی ہے۔


ان دونوں تصاویر کی اصل وجہ ٹی شرٹ پر لکھا پیغام ہے جسے انہوں نے فیکٹ ’ سچائی‘ قرار دیا ہے۔

ثانیہ مرزا کا یہ پیغام سماجی دوری سے متعلق ہے جس میں وہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ وہ تو سماجی فاصلہ تو دنیا میں رائج ہونے سے پہلے سے رکھ رہی ہیں۔‘ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہرین کی جانب سے اس کی بہترین احتیاط سماجی فاصلہ رکھنے کو قرار دیا تھا۔

ماہرین کی اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے اب دنیا بھر میں سماجی دوری رائج ہوچکی ہے۔ 

انگریزی زبان کے اس پیغام پر کئی مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے جن میں سے ایک نے کہا کہ ’کول بھابھی جی‘ تو ایک نے لکھا ’شرارت چہرے سے عیاں ہے‘۔

ان تصاویر میں بھارتی ٹینس اسٹار کی مداحوں نے کھل کر تعریف کی۔

تازہ ترین