کراچی (,اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3مارچ کوہونے والے سینیٹ کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15فروری مقرر کر دی ہےجبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 16فروری کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17تا 18 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 20 فروری جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری مقرر ہے، ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر ہے۔