رحیم یار خان (سٹی رپورٹر) چک این پی/ 72 کا 7 سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں قرستان میں پڑا ملا، فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو انتہائی بیدردی سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے سر پر ضربات لگائی گئیں، والد نے حکام سے اپیل کی اس کے بیٹے کو اس حالت میں پہنچانے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتارکر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔