• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کل پیا دیس سدھارنے کو تیار، شوہر کی تصویر سامنے آگئی

بالاخر بالی ووڈ میں پھیلی یہ افواہ کہ اداکارہ دیا مرزا کی شادی ہورہی ہے لگتا ہے کہ درست ہی ہے، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی اور دیا مرزا کے ہونے والے شوہر  ویبہائو ریکھی آپس میں رشتے دار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پوجا دادلانی نے ویبہائو ریکھی اور دیا مرزا کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دیا کو اپنے خاندان کا حصہ بننے پر ویلکم کیا ہے۔

اس تصویر میں دیا مرزا،  ویبہائو ریکھی کے ساتھ سفید ڈریس میں نہایت ہی گریس فل نظر آرہی ہیں۔ جبکہ تصویر میں قریبی دوست اور خاندان کے لوگ  اس جوڑے کے ساتھ بیٹھے مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ دیا مرزا اور ویبہائو ریکھی کی شادی 15 فروری کو موجودہ صحت کی صورتحال کے پیش نظر چھوٹے پیمانے پر صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوگی۔


تقریب کے لیے مہمانوں کی جو فہرست تیار کی گئی ہے وہ صرف پچاس افراد تک محدود ہے۔ دیا کی پسند کے مطابق شادی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی لیکن بہت قریبی لوگ اس میں موجود ہونگے۔

دولہا ویبہائو ریکھی ممبئی میں بزنس کرتے ہیں، انکی اس سے قبل سنینا ریکھی نامی خاتون سے شادی ہوئی ا ور وہ ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں۔  جبکہ دیا کی اس سے قبل ساحل سانگا کے ساتھ گیارہ برس تک قریبی دوستی رہی  جو کہ اگست 2019 میں اپنے انجام کو پہنچی۔

تازہ ترین