• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے ’بگ باس‘ کی میزبانی پر شرط رکھ دی

ان دنوں رئیلٹی شو’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے جس کی میزبانی بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کر رہے ہیں۔ لیکن اب اسی شو کے اگلے سیزن کی میزبانی کے لئے سلمان خان نے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی ہے۔

بگ باس کے رواں سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس پر سلمان خان نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شو میں سلمان خان نے کہا کہ یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آؤں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آؤں گا۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اور مجموعی طور پر اس کی 117 اقساط ہیں۔

تازہ ترین