• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام نصابی کتب کی تیاری

لاہور (جنگ نیوز) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکے زیر اہتمام یکساں قومی نصاب کے مطابق نرسری سے پانچویں جماعت تک نصابی کتب کی تیاری کے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ایک قوم، ایک نصاب کے ویژن کو وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی ہدایات کی روشنی میں عملی شکل دی جا رہی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ بورڈ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہا ہے ۔ نصابی کتب کی رجسٹریشن کیلئے مقررہ تاریخ 15 فروری میں یکم مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ توسیع پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زبیر سعید اور انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز کی درخواست پر کی گئی ہے تاکہ رجسٹریشن کے عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
تازہ ترین