• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرستار مجھے ’لیڈی سپر اسٹار‘ کے بجائے میرے نام سے پکاریں، نین تارا

نین تارا(فائل فوٹو)۔
نین تارا(فائل فوٹو)۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے پرستاروں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ انھیں ’لیڈی سپر اسٹار‘ نہ کہا کریں۔ 

40 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اعزازات اور تعریف انمول ہوتی ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ اداکاروں کو ان کے فن سے دور کر دیتی ہے۔ 

انھوں یہ بات اپنی جانب سے لیڈی سپر اسٹار کے اعزاز کو ترک کرنے کے فیصلے کے اعلان کے موقع پر کیا۔ 

واضح رہے کہ نین تارا اپنی فلموں سری راما راجائم، انامیکا، چندرا مکھی، گجینی اور جوان کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

انھون نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ پرستار، میڈیا اور فلم برادری والے انھیں لیڈی سپر اسٹار نہ کہیں۔ 

اپنی پوسٹ میں انکا مزید کہنا تھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے نہایت عزت و احترام سے لیڈی سپر اسٹار کہتے ہیں، جو آپ کی بے پناہ محبت اور مہربانی کی علامت ہے۔ مجھے اتنے قیمتی خطاب سے نوازنے پر میں آپ سب کی مشکور ہوں لیکن میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ مجھے نین تارا پکارا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید