برطانیہ کی نارتھ یارکشائر پولیس نے ایک 19 سالہ لاپتہ نوجوان کی تلاش کے دوران دریائے اوز سے ایک لاش برآمد کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان بدھ 5 مارچ کی صبح تقریباً 3 بجے یارک شہر میں اوز برج سے دریا میں گرا تھا۔
پولیس کے زیرِ آب تلاش یونٹ نے دن کے پونے بارہ بجے دریا سے لاش نکالی۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشتبہ حالات سامنے نہیں آئے، تاہم رسمی شناخت ابھی باقی ہے لیکن نوجوان کے خاندان کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں خصوصی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات، CCTV فوٹیج یا ڈیش کیم ویڈیو موجود ہو تو وہ فوری طور پر رابطہ کریں۔
پولیس ترجمان کے مطابق آج دن کے 11:45 بجے، یارک میں دریائے اوز سے پولیس کی زیرِ آب تلاش یونٹ کو ملنے والی مرد کی لاش ممکنہ طور پر اسی 19 سالہ لاپتہ نوجوان کی ہے جو صبح 3:06 بجے اوز برج سے دریا میں گرا تھا۔