• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری ہونے کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری ہونے کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پانچ پیٹرول پمپس کے مالک کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈال کر ادائیگی کے بغیر بھاگ جانے والے ڈرائیورز کے سبب انہیں ہر ہفتے تقریباً 2 ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی پے مائی فیول کے اعداد و شمار ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سبب پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے سے بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایران کیخلاف امریکی اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد ایک عام خاندان کی گاڑی میں پیٹرول بھرنے کی رقم میں 14 پاؤنڈ جبکہ ڈیزل والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 27 پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول چرانے والوں سے قانون کی پوری قوت سے نمٹے گی۔ جنوبی انگلینڈ میں پانچ پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کا کہنا ہے کہ پہلے تقریباً ہر ہفتے ایک یا دو مرتبہ پیٹرول کی ادائیگی کے بغیر لوگ بھاگ جاتے تھے لیکن اب ایسا تقریباً 5 بار ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ یہ سوچ پیدا ہو گئی ہے کہ چوری کرنا ٹھیک ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید