امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان خواتین کی رہائی کو بے حد سراہوں گا، براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچائیں، یہ ہمارے مذاکراتی عمل کا ایک بہترین آغاز ہوگا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ میرا یہ پیغام ان ایرانی رہنماؤں کے نام ہے جو جلد امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں گے۔