• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری کے بُرے رویوں کی کہانیاں سامنے آنے لگیں

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے، لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی بد تمیزی اور برے ریوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔

شاہی مبصر کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس، پرنس ہیری کو چھوٹی عمر سے ہی معلوم تھا کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بن پائیں گے۔

حال ہی میں ایک شاہی مبصر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے پرنس ہیری کے علم میں تھا کہ اُن کے بڑے بھائی پرنس ولیم ایک نہ ایک دن بادشاہت کی کرسی پر بیٹھیں گے اور انہیں اس بات کا احساس تھا کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بن پائیں گے، یہی سوچ پرنس ہیری کے رہن سہن میں بدلاؤ کا باعث بھی بنی۔

شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور اُن کے بڑے بھائی پرنس ولیم میں کافی چیزیں مختلف ہیں۔

پرنس ولیم کئی بھاری بھرکم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں کیوں کہ اُنہیں معلوم ہے کہ ایک دن اُن کے اُوپر بہت بڑی بادشاہت کی ذمہ داری آنے والی ہے جبکہ پرنس ہیری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

شاہی مبصر کا پرنس ہیری سے متعلق مزید بتانا ہے کہ پرنس ہیری 4 سال کی عمر سے ہی پرنس ولیم سے کافی مختلف انداز میں زندگی گزارتے آئے ہیں،  ہیری اپنے ماضی میں بھی کافی برے اور جارحانہ رویئے کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور اُن کی نظر میں اس میں کوئی برائی نہیں۔

شاہی مبصر کا مزید انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار ہیری نے گاڑی  کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی اپنی نانی سے بھی بد تمیزی کی تھی جس پر انہیں اچھا برتاؤ کرنے کی نصیحت کی گئی تھی۔

 ہیری کا اس پر  کہنا تھا کہ ’اُنہیں اچھے طریقے سے پیش آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ وہ کبھی بادشاہ نہیں بنے گیں۔‘

تازہ ترین