• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں فوجداری ضابطے میں تشدد اور خوف کو ریاستی پالیسی بنا دیا گیا: امریکی جریدہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فوجداری ضابطے میں تشدد اور خوف کو ریاستی پالیسی بنا دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے بعد افغان خواتین اور پناہ گزین شدید خطرات میں ہیں، طالبان فوجداری ایکٹ میں جبر اور سزا کو قانونی تحفظ دے دیا گیا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا ضابطہ افغانستان کو شدت پسندوں کے لیے محفوظ بنا رہا ہے، افغانستان کا نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف کھلا اعلان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید