• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 12 ہزار 380 ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 958 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 64 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 380 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 905 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 84 لاکھ 98 ہزار 22 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 383 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 54 ہزار 16 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 226 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 64 ہزار 696 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 84 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 885 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 808 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 486 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 946 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 532 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 283 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 941 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین