• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے اموات میں کمی، مزید 31 جاں بحق


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 404 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 475 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 84 لاکھ 34 ہزار 98 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 635 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 702 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 25 ہزار 87 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 53 ہزار 511 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 212 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 833 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 37 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 778 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 991 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 590 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 485 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 929 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 448 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 281 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین