سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کے لیے بہت بڑا المیہ ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ ایک فرد کی خواہش پر عدلیہ اپنی ساکھ داؤ پر نہیں لگائے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میری دعا اور امید ہے کہ ایک فرد کی خواہش پر، ایک جماعت کو ریلیف دینے کے لیے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آئین کی واضح شق کے ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کے لیے بہت بڑا المیہ ہوگا ۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت کی ڈوبتی کشی کو سہار دینے کےلیے عدلیہ کی ساکھ داو پر نہیں لگائی جائیگی۔