• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ملکر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد کپتان سرفراز احمد کا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ نیا سیزن ہے اور کوشش ہے کہ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اُتریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے ہی کمبینشن بناکر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کو یاد کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ وہ بہت اہم کھلاڑی تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔


ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر انھوں نے کہا کہ کرس گیل، قیس احمد، فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہمیں اچھے غیر ملکی کھلاڑی ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈئیٹر کے ساتھ ملکر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا میں نے اپنا بیٹنگ آرڈر سوچا ہوا ہے، کہاں بیٹنگ کرنی ہے جیسا کمبنیشن بنا اس کے مطابق اپنا بیٹنگ آرڈر بناؤں گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی کہ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتحیاب کرواؤں۔

گزشتہ سیزن پر بات کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن ہمارا اچھا نہیں گیا، اس کو نہ یاد رکھنا چاہتے اور نہ وہ باتیں دہرائیں گے۔

تازہ ترین