• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے سرفراز اور محمد حفیظ کو بیان بازی سے روک دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تنازع طویل ہونے کے بعدسرفراز احمد اور محمد حفیظ کو بیان بازی سے روک دیاہے۔ہفتے کو پاکستانی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے دو نوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیااور معاملہ رفع دفع کرادیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ سرفراز اور حفیظ کے بیانات سے ناخوش ہے۔ایسے وقت میں جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہےپاکستان ٹیم کے دو سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ محمد حفیظ نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہیں لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبرون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ حفیظ بھائی صاحب! امتیاز احمد سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا وہ نمبر ون ہی رہے ہیں اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر قومی ٹیم کے کوچز وقار یونس اور مصباح الحق سے ناراض قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی حفیظ کے ساتھ اپنا پراناحساب برابر کردیا۔محمد عامر کہتے ہیں کہ سرفراز احمد پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں۔ محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔ سب سے بڑھ کر آپ کی کپتانی میں ہی ہم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔محمد عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا کام ہے ایسے ہی کچھ بھی بول دیتے ہیں، آپ صرف انجوائے کرو۔حفیظ پھر ایکشن میں آئے اور انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کم عقل لوگ ہی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین