• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں کشمیر پر منفی بھارتی پراپیگنڈہ کو عیاں کیا، چوہدری پرویز اقبال

لاہور (نمائندہ جنگ) پاک یورپ فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی ۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔چوہدری پرویزاقبال نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ وقت کے حساس ترین دور سے گزررہاہے ، بھارت نے ساری دنیا میں زبردست منفی پراپیگنڈہ سے سچ کو جھوٹ ثابت کرکے پاکستان کے کردار کو اتنابگاڑدیاکہ یورپ میں پاکستان مخالف سوچ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ، یورپ میں کئی دہائیوں سے پاکستان کے خلاف جھوٹی پراپیگنڈہ انڈسٹری چلائی جارہی تھی ۔ ہم نے انڈیا کے اس مکروہ نیٹ ورک کو پکڑا اور ساری دنیا کے سامنے اسے عیاں کیا ۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جھوٹے پراپیگنڈہ کی انتہاکردی ہے یورپ میں بلوچستان پر ظلم وستم کی من گھڑت قصے کہانیوں کے خلاف مظاہرے میں غیرملکی لوگوں کوبلوچی بناکربینرزپکڑاکرکھڑاکردیاجاتاہے لیکن ہم نے موقع پر ان جھوٹے افرادکوپکڑاجس سے انڈیاکی سازشوںکاپول کھلااورکلبھوشن یادیو کے منفی کردار کو بھی یورپی پارلیمنٹ میں اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم غیورپاکستانی کشمیر یوںسے دل و جان سے پیارکرتے ہیں اور کشمیرکی آزادی کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین