• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں فوجی بغاوت اور شورش نہیں دیکھنا چاہتے، چین

ینگون ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ میانمار میں فوجی بغاوت اور شورش جیسی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتے، میانمار میں فوجی کریک ڈائون کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ، مظاہرین نے دھرنے دے کر ریلوے سروس بھی معطل کردی ، میانمار کی فوج نے مظاہروں کے پیش نظر ایک بار پھر جلد انتخابات منعقد کروانے کی ضمانت دی ہے ، میانمار کی فوجی حکومت نے معزول حکمراں جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی پر ایک اور فرد جرم عائد کردی ، یہ فرد جرم ڈیزاسٹر منیجمنٹ قانو ن کی خلاف ورزی کے الزام میں عائد کی گئی ہے ، اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کیخلاف سخت کریک ڈائون کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔

تازہ ترین