پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاورکے علاقہ حیات آباد میں صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے علاقہ مکین مشکلات سے دو چار ہوگئے جبکہ بیشتربعض فیز ز میں سٹریٹ لائٹس بھی خراب ہے جسکی مرمت تا حال نہیں کی گئی ،سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے جرائم کا بھی خدشہ ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کیلئے نہیں آتا جسکی وجہ سے گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور تعفن بھی پھیلنے لگا ہے۔مکینوں کا کہنا تھا کہ حیات آباد پشاور کا پوش علاقہ شمار ہوتا ہے اور یہاں سے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو ملتے ہیں تاہم حیات آباد میں صفائی جیسے چھوتا مسلہ بھی متعلقہ انتظامیہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں جبکہ متعدد فیزز میں عرصہ دراز سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں۔