• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین 100 فیصد محفوظ ہے، ماہرین صحت

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے انکاری کیسز پر ماہرین صحت نے تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ویکسین 100فیصد محفوظ ہے اسے ضرورلگوایا جائے ۔ ماہرین نے محکمہ صحت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ ہیلتھ کیئرورکرز کے خدشات دورکرنے کے لئے آگہی مہم چلائی جائےاور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لئے موثراقدامات کیے جائیں ۔انڈس اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے جنگ کو بتایا کہ انہوں نےدس دن قبل خودویکسین لگوائی ہے۔ معروف ماہر امراض سینہ پروفیسر ندیم احمد رضوی نے بتایا کہ یہ آر این اے ویکسین ہے ۔ میسینجر آر این اے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کوڈ کرکے جسم میں داخل کیا جاتا ہے جو خلیہ میں داخل ہو تاہے اوروہاں سے پروٹین بنتے ہیں یہ وہ پروٹین ہیں جو کورونا وائرس کے اوپر کانٹوں کی صورت میں بنے ہوتے ہیں انہیں اسپائک پروٹین کہا جاتا ہے اور یوں اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے جس کے بعد کورونا کا حملہ کارآمد نہیں رہتا ۔

تازہ ترین