• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 12 ہزار 488 ہو گئیں



پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 272 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 52 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 543 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 85 لاکھ 67 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 176 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 666 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 30 ہزار 597 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 54 ہزار 678 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 263 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 716 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 138 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 306 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 15 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 487 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 958 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 629 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 284 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین