• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 165 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 484 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 85 لاکھ 31 ہزار 218 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 8 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 54 ہزار 286 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 244 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 200 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 114 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 123 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 7 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 921 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 486 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 954 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 562 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 284 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 943 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین