• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: 20 ممالک کے مسافروں کیلئے ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کے قانون کی منظوری

آئرلینڈ کی کابینہ نے 20 ممالک کے مسافروں کیلئے ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کی قانوں سازی پر دستخط کردیئے۔ 

ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے لازمی قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 4 ہزار یورو جرمانہ اور ایک ماہ قید ہوسکتی ہے۔ 

سرکاری میڈیا کے مطابق  مسافروں کو 14 روز قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ جبکہ 14 روزہ قرنطینہ کے دوران مسافروں کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔ 


سرکاری میڈیا کے مطابق ایک رکن پارلیمنٹ  نے قرنطینہ والے ہوٹلوں کی سیکورٹی آرمی کو دینے کی تجویز بھی دی۔

تازہ ترین