• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں پانچویں درجے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے باعث 24 دسمبر تا 12جنوری پانچویں درجے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈبلن میں آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کورونا کیسز میں 10 فیصد اضافے پر کیا گیا ہے،وزیراعظم

مائیکل مارٹن نے کہا کہ 26 دسمبر کی رات سے کاؤنٹی سے باہر سفر پر پابندی عائد ہوگی، 27 دسمبر کے بعد ایک سے زیادہ فیملی وزٹ پر پابندی ہوگی۔

آئرش وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران گالف اور ٹینس کلب کھلے رہیں گے۔


آئرلینڈ میں ریسٹورنٹس، گیسٹرو بار کرسمس کی رات 3 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین