• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں اجلاس، چیمبرز کے نمائندوں اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی کی خصوصی شرکت

لاہور(خبرایجنسی) رحیم یار خان میں پورے پاکستان سے آئے کاروباری حضرات کا اہم اجلاس ہوا، نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) راجہ محمد انور نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، گروپ لیڈر راوف مختار کے علاوہ صدر و نائب صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب آصف اور شفیق چوہدری نے بھی شرکت کی، پاکستان میں کاروبار کے فروغ اور جوائنٹ اکنامک مشن کی کامیابی کیلئے پاکستان کے تمام چیمبرز کے نمائندے اس تقریب میں موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایف پی سی سی آئی راجہ انور کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کا مقصد ہی تمام چیمبرز کے درمیان ایک مضبوط پل بنانا ہے تاکہ کاروباری طبقے سے متعلقہ مسائل کو قومی سطح پر حکومت کے سامنے پیش کیا جا سکے ریلی کے بعد شرکاء کو دراوڑ فورٹ لیجایا گیا اس موقع پر عرب ممالک سے آئے کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات اس دورے کا حصہ تھی۔

تازہ ترین