• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،ریلوے پولیس نے 12سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ( اسٹا ف رپورٹر) ایس پی ریلوے پولیس جاوید احمد نے کہاہے کہ ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن نے کوئٹہ کراچی اسلام آباد لاہور شیخو پورہ سمیت مختلف علاقوں میں 12سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کرگرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے50ہزار روپے بھی برآمد کرلیاگیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے پولیس تھانہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ظفر اقبال،سجاد حسین سمیت دیگر بھی موجو د تھے ،انہوں نے کہا کہ ملزم انس اکرام ٹرینوں میں سفر کے دوران مسافروں کو نشہ آور ادویات کھلاکر دیگر قیمتی اشیاءلو ٹ کر فرار ہوجاتا تھا ملزم کے خلاف 2019میں مقدمہ درج کیا گیا تو معلوم ہو ا کہ یہ ملک بھر میں ایسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ملزم نے مسافر صابر حسین کو نشہ آور شے دیکر 26ہزار نقد، ایک موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈزنکال لئے اور بعد میں اے ٹی ایم سے 2لاکھ 11ہزار روپے بھی نکلوائے ملزم نے 27اکتوبر 2020کو شاہ رخ نامی مسافر سے موبائل فون اور 10ہزار روپے نقدی لوٹے ملزم کوئٹہ کراچی اسلام آباد لاہور شیخو پورہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ریلوے پولیس نے 16فروری 2021کو ملزم انس اکرام کو جعفرایکسپریس میں سفر کے دوران سبی کے ایریا سے گرفتار کیا ۔
تازہ ترین