• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مداحوں کو اُس شخص کے بارے میں بتادیا جو اُن کے سِلک کے دوپٹے لے گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔


مذکورہ فوٹو کولاج بشریٰ انصاری کی تین تصاویر کو جوڑ کر بنایا گیا ہے جبکہ وہ تصویریں اداکارہ کے ماضی کے کسی فوٹو شوٹ کی لگ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی ان تصویروں میں اُنہوں نے سِلک کے دوپٹے والے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور وہ بےحد خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہائے میرے سِلک کے دوپٹے میری بہن اسما عباس لے گئی۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ہائے میں لُٹ گئی۔‘

بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے انسٹاگرام صارفین نے اداکارہ سے کہا کہ آپ ہم سے بےشمار سِلک کے دوپٹے لے لیں لیکن اُداس نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین