وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر مشرف کے باہر جانے سے پاکستان سکون میں ہے تو کالے بلے کا باہر جانا ہی بہتر ہے،پاکستانی جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی ہی دیر پرویز مشرف کو روکے رکھا۔
خواجہ سعد رفیق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ چوہدری برادران کو بھی عدالتی کمیشن کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستان کی جمہوریت میں جتنی جان تھی ،پرویز مشرف کو روکے رکھا،مشرف کے ملک سے جانے میں کوئی ایک نہیں، سبھی ذمے دار ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن صرف نواز شریف ہی نہیں عمران خان، ان کے ساتھیوں اور چوہدری برادران سمیت سب کو احتساب کے کٹہرے میں لائے گا ۔