• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کی بیٹی کے ساتھ تصویر پر محبت بھرے کمنٹس

بھارتی کامیڈین اور مشہور پروگرام ’کپل شرما شو کے میزبان‘ کپل شرما نے اپنی بیٹی انائیرا کے ساتھ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس پر انکے دوست اور پرستار اپنے محبت بھرے کمنٹس لکھنے سے خود کو روک نہ سکے۔

انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالووورز کو مخطب کرتے ہوئے، سب کو صبح بخیر تحریر کرنے کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر میں کپل کیمرے کی جانب دیکھ کر اپنے ہاتھ لہرا رہے ہیں جبکہ انھوں نے دوسری جانب سے اپنی ایک سالہ بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

گلابی رنگ کے لباس میں انائیرا بڑی سی پوم پوم ہیر بینڈز لگائے نہایت ہی کیوٹ لگ رہی ہیں، اور اس تصویر کی جو قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچی بھی اپنے والد کی طرح کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرا رہی ہے۔


اس تصویر کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 30 ہزار لائیکس موصول ہوئے۔

 کپل شرما شو کی شریک اسٹار بھارتی سنگھ نے کپل کی بیٹی سے اظہار محبت کے لیے متعدد ہارٹ اور بڑی سی ایموجی پر مبنی سائن بھیجے اور تحریر کیا کہ میری بچی۔

سمونا چکرورتی نے کمنٹ کیا کہ ارے کیوٹنیس کی دکان ہے انائیرا۔

کرشنا ابھیشک نے بہت پیاری جبکہ انکی اہلیہ کشمیرا شاہ نے اڈورایبل لکھا۔

تازہ ترین