• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سکولوں کی عمارتیں بوسیدہ ہونے سے گرنے کاخدشہ

پشاور(وقائع نگار)یونین کونسل 13شیخ جنیدآبادکے سرکاری سکولوں میں مسائل روزبروزبڑھتے جارہے ہیں سکولوں کی عمارتیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت گرنے کاخدشہ ہے جبکہ اساتذہ کی کمی کے باعث طلباء کوہفتے میں دودن آنے کی ہدایت کی گئی ہے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1شیخ آبادفاربوائزاورگورنمنٹ ہائی سکول فاربوائزکی عمارتیں تقریباً1980کے لگ بھگ تعمیرکی گئی چنانچہ سکول انتظامیہ کے مطابق سکول کی ازسرنوتعمیرکی منظوری ہونے کے باوجودتاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا لہذاسکول کی عمارت خستہ حالی کے باعث کسی بھی وقت زمین بوس ہونے سے جانی نقصان کااندیشہ ہے گورنمنٹ پرائمری سکول فاربوائزشیخ آبادمیں 504طلباء کیلئے 7اساتذہ تعینات ہیں جبکہ اس میں بھی ایک اساتذہ کی بطورایس ایس ٹی ترقی ہوچکی ہے جوکہ آئندہ چندروزمیں چلے جائینگے اوریہ کہ اس وقت سکول میں مزید7اساتذہ کی ضرورت ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن انتظامیہ نے تین اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے جس پراہالیان علاقہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول فاربوائزمیں 7اساتذہ بھرتی کیے جائیں اوراساتذہ بھی قواعدوضوابط کے مطابق متعلقہ یوسی سے ہی بھرتی کیے جائیں علاقہ مکینوں کے مطابق سکول کی خستہ حال عمارت کے بارے میں متعلقہ حکام کوبارہاآگاہ کرچکے ہیں کیونکہ سکول میں علاقہ کے بچے تعلیم کے زیورسے آراستہ ہورہے ہیں لہٰذا بچوں کے سکول جانے سے لیکرآنے تک انہیں ہروقت یہی خطرہ لاحق ہوتاہے کہ کہی کوئی ناخواشگوارواقعہ رونمانہ ہو اس کے علاوہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بچوںکی تعلیم بھی شدیدمتاثرہورہی ہے علاقہ کے مکینوں نے صوبائی وزیرتعلیم اوردیگرمتعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ سکولوں میں مسائل سے متعلق فوری اقدامات اٹھائیں بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گئے۔
تازہ ترین