• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیئے گئے

پی ایس ایل 6 کا میلہ آج سجنے کو تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے 13 دروازے اوپن کردیئے گئے، شائقین نے نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج  شام پونے سات بجے ہوگی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

تازہ ترین