• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی سی غلطی پر وویک اوبرائے کیخلاف ایف آئی آر درج

بھارتی اداکار وویک اوبرائے کے خلاف ایک چھوٹی سی غلطی پر ممبئی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

وویک اوبرائے نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ ساتھ بائیک رائڈنگ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وویک اوبرائے اہلیہ کے ساتھ رائیڈنگ انجوائے کر رہے ہیں، تاہم اس دوران انھوں نے کورونا وائرس کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک ہی نہیں پہنا۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اسی کے پیشِ نظر ممبئی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسے ماسک کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تاہم اب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وویک کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر جوہو پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ساتھ میں اسی ایف آئی آر کے متن میں ان کے خلاف ہیلمٹ نہ پہن کر موٹر بائیک چلانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین